Friday, October 3, 2025
اکیلا پن
" ایک وہ بھی وقت تھا کہ ؛ جب تُمہارے لِیے بس ایک میں ہی ضروری ہُوا کرتی تھی ، ایسا لگتا تھا جیسے میری دُنیا تُم پر ختم اور تُمہاری مُجھ پر ، پھر دھیرے دھیرے وقت گُزرا ، تُمہارا تجسس ختم ہُوا ، ہمارے مابین رشتے کی کشش گئی تو تُم اجنبی بننے لگے ، وقت گُزرتا رہا مگر دِل کی دُنیا میں آتے زبردست قسم کے زلزلوں نے کوئی چیز اپنی جگہ پر نہ رہنے دی ، بچا تو بس ایک وہی " بلیک باکس " جو سب کُچھ ختم ہو جانے کے بعد بھی باقی رہا ، جب اُس " بلیک باکس " کو دِماغ کی طرف بھیجا گیا تو وہاں ثابت ہُوا کہ ؛ مُجھ میں تُمہاری مُحبت کے علاوہ اب کُچھ بھی نہیں رہا ، لیکن پھر میں نے دیکھا کہ ؛ تُمہاری بے رُخی ، لا پرواہی اور بے اعنائی کی وجہ سے چیزیں مایوسی سے نِڈھال ہو کر اپنے معمول پر لوٹنے لگی ہیں ، اب میرے WhatsApp کی Chat liSt میں تُمہارا نام بُہت نیچے چلا گیا ہے ، اور Key bOard میں تُمہارے نام کا پہلا حرف لِکھنے پر موبائل پُورا نام SuggeSt نہیں کرتا ، FaCebOoK کی SearCh liSt میں بھی تُمہارا نام نیچے جاتے جاتے کہیں غائب ہوگیا ہے ، اب تُمہاری dP کے ساتھ Active Now کا وہ سبز نِشان دیکھ کر میرے دِماغ کے NeurOnS میرے ہاتھوں کو پیغام نہیں بھیجتے کہ ؛ تُمہارے InbOx میں MessaGeS کے انبار لگا دوں ، تُمہارا نام سُن کر میری دھڑکنوں میں ادھم ضرور مچتا ہے مگر اب میں کِسی حد تک خود کو سمبھالنا سیکھ چُکی ہُوں ، زمانہ گُزرا اب تو وہ تُمہاری پیار بھری باتیں سُنے ، تُمہاری لڑائی کے بعد خود ہی منانے کی وہ عادت یاد کِیے آج بھی مُسکرا دیتی ہُوں ، تُمہارا میرے لِیے حساس پن آج بھی آنکھوں کی نمی کا سبب بن جاتا ہے ، رات کے کِسی پہر جب دِل و دِماغ کی جنگ سے تنگ آ کر موبائل لِیے تُمہارا نمبر مِلانے لگتی ہُوں تو آنکھوں کے پردے پر چھم سے تُمہارا سراپا لہرا جاتا ہے ، مگر اب کی بار اکیلے نہیں ، تُمہاری شریکِ حیات کے ساتھ ، اور یہی لمحہ وہ لمحہ ہوتا ہے جب چہرہ ہاتھوں میں چُھپائے پُھوٹ پُھوٹ کر رونے لگ جاتی ہُوں ، سارے دِن کی اداکاری ضایع جاتے دیکھ دِل سمبھالے نہیں سمبھلتا ، یُوں ہی شب گُزرتی ہے اور ایک نیا دِن ایک نئی اداکاری کے ساتھ گُزارنے کا عزم لِیے اپنی غم کی دُنیا سے باہر آ جاتی ہُوں ، اور پھر حقیقیت ہے کہ ؛ صبر کرنے کا کہنا جِتنا آسان ہے ، صبر کرنا اُتنا ہی مُشکل! ۔ " 💔🙂
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment