Sunday, December 26, 2021

انتظار

محترم احباب بزم محفل مشاعرہ
*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*
آپ تمام کا بہت بہت شکریہ میری ۳۸ ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی آپ کی دعاؤں اور محبت کے نذرانے کا بھی شکریہ مگر سالگرہ منانا اور اس کی مبارکباد دینا یہ بدعت میں شامل اس لیے آئندہ اس بات کا تذکرہ ایک ایمان والے ہونے کے ناطے ہم اس بدعت سے اجتناب برتیں اور دوسروں کو بھی اس بات کی تاکید کریں۔ روز قیامت سوال کیا جائے گا ہم نے تمہیں عمر دی تھی کہاں لگائی جوانی دی تھی کیا کیا اور اپنے علم پر کتنا عمل کیا۔
زیر مقابلہ تصویر میں عمر کے اس دور کو دکھایا گیا ہے جب تنہائی کے سوا کچھ نہیں رہتا صرف یادیں اور اپنے چاہنے والوں کا انتظار چاہے وہ بیٹا بیٹی پوتا پوتی نواسہ نواسی کی ہی شکل میں کیوں نہ ہو مگر انتظار رہتا یا پھر اس بات کا انتظار رہتا ہے کہ جو بچھڑ گئے جاکر ان سے ملاقات کریں۔
اللہ سے دعا ہے کہ اے اللہ عمر جو تو دی ہے اس کا صحیح استعمال کرنے والا بنا اور آخری ہچکی کلمے کے ساتھ آئے اور تیری رضا کے ساتھ اس دنیا سے رخصت ہوجائے۔
آمین
🌹🌹 **انعام اول** 🌹🌹

اس وقت اپنے آپ سے ہوں محو گفتگو
تصویر کوئی میری میرے ساتھ کھینچ لے
*انصاری شکیب الحسن سر*

ساری عمر چلتی ہے ،پھر بھی پوری نہیں ہوتی ۔۔
یہ محبت ہے جناب ،کبھی بوڑھی نہیں ہوتی
*خان گوہرنایاب*
عین مُمکن ہے کہ اُس وقت تُجھے میں نہ مِلوں
یار  جس  وقت تُجھے  ساتھ  نبھانا آئے

‏میری تصویر بنانے کی جو دُھن ہے تم کو
‏کیا اداسی کے خد و خال بنا پاؤ گے...
‏سر کی دلدل میں دھنسی آنکھ بنا سکتے ہو
‏آنکھ میں پھیلتے پاتال بنا پاؤ گے؟
*سیدہ ھما غضنفر جاوید صاحبہ*
💐💐 *انعام دوم* 💐💐
‏جسے نہ آنے کی قسمیں میں دے کے آیا ہوں
اسی کے قدموں کی آہٹ کا انتظار بھی ہے

*محترمہ جویریہ جودت صاحبہ*

اتنی کشش تو ہو_______نگاہِ شوق میں...! 

اِدھر دل میں خیال آئے اُدھر وہ بے قرار ہو جائے!!
*انصاری فریسہ جبین باجی*

تیری یادوں کا ہی سرمایا لئے بیٹھے ہیں
ہم کبھی بے سر و سامان نہ ہونے پائے
*سید وقار احمد سر*
🍁🍁 *انعام سوم* 🍁🍁
ہر رات اک نام یاد آتا ہے
کبھی صبح کبھی شام یاد آتا ہے
سوچتے ہیں ہم کر لیں دوسری محبت
پر پہلی محبت کا انجام یاد آتا ہے

کون کرتا ہے کسی کو عمر بھر کے لیے یاد
وقت کے ساتھ خیالات بدل جاتے ہیں
*مرزا حامد بیگ صاحب*

اور وہ ، جو دِل نواز تھا! وہ تو چلا گیا
اِک سوگوار درد سے رشتہ ضرُور ہے
آہٹ پہ کان، در پہ نظر، دل میں اضطراب
تصویر بن گئی ہوں تیرے انتظار میں
*محترمہ فھیم خاتون مسرت باجی صاحبہ*

قفس میں رہتے رہتے ہو گئی صیاد سے الفت......
مَیں خود ہی نوچ لیتا ہوں میرے جب پَر نکلتے ہیں

کارِحیات ریشمی دھاگوں  کا  کھیل تھا
الجھےتوپھرسلجھ نہ سکےتارزیست کے
*محترمہ فوزیہ انجم صاحبہ*

🍁 *جج کے پسند کے اشعار* 🍁
پہلے اپنے جلووں کو معتبر کیا ہوتا
پھر میری نگاہوں کا امتحاں لیا ہوتا
*محمد عقیل سر*

شب انتظار کی کشمکش میں نہ پوچھ کیسے سحر ہوئی
کبھی اک چراغ جلا دیا کبھی اک چراغ بجھا دیا
*محترمہ فرحت جبین صاحبہ*

عمر بھر راستہ دیکھیں گی ہماری یہ آنکھیں

ہم یہ دروازے مقفل نہیں  ہونے دیں گے
*محمد اشفاق سر*

شدت کی لُو ہو یا سرد ہوائیں، اِس کو کیا پروا
کانٹوں کے بستر پر بھی محوِ آرام محبت ہے
تُو پگلی! اب کن سوچوں میں گم صم بیٹھی رہتی ہے
بولا ہے ناں اب یہ ساری تیرے نام محبت ہے
*محمد وسیم راجا سر*

وہ تھک گئی تھی بھیڑ میں چلتے ہوئے ظہور
اس  کے بدن پہ ان گنت آنکھوں کا  بوجھ  تھا
*محمد عتیق خلد آباد شریف*

اچھا خاصا بیٹھے بیٹھے گم ہو جاتا ہوں
اب میں اکثر میں نہیں رہتا تم ہو جاتا ہوں

ہر آدمی میں ہوتے ہیں دس بیس آدمی
جس کو بھی دیکھنا ہو کئی بار دیکھنا

*محترمہ آفرین صاحبہ*انتظار

4 comments:

  1. ماشاءاللّٰہ.....بہترین کارکردگی
    اللّٰہ پاک ہمیں تاحیات وقتی انجوائمنٹ کےذریعے سرزد ہونےوالی بدعتوں سے بچائےاللّٰہ پاک آپ کو صحت وتندرستی کےساتھ عمر دراز عطا فرمائے آمین یارب العالمین
    *اللّٰہ کرے زورِ قلم اور زیادہ*

    ReplyDelete
  2. ماشاء اللہ۔
    بہترین نتیجہ۔۔۔ آپ کی برق رفتاری کو سلام

    ReplyDelete
  3. بہت خوب ماشاءاللہ انعام دوم کے لئیے مشکور ہوں بہترین انتخاب کیا تھا آپ نے تصویر کا ۔ اللہ آپ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ فرماے آمین

    ReplyDelete