Wednesday, June 15, 2022

تشنگی


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
*پھر طبیعت میں کیوں نہ روانی آئے* 
*کسی پیاسے کے سامنے اگر پانی آئے*
مراسلہ *سید عبدالستار سر*
محفل کی آن بان شان😘
احباب بزم محفل مشاعرہ امید ہے آپ خیریت سے ہوگے میں بھی خیریت سے ہوں اور آج رات 11:20 کی دیوگیری ایکسپریس سے ممبئی کے لیے روانہ ہو جاؤں گا۔ ممبئی سے 20 جون کی صبح میرا جہاز ممبئی سے جدہ کے لیے پرواز کرے گا۔ آپ تمام احباب کا اس گروپ کی کامیابی اور کارکردگی میں بہت ساتھ رہا اس گروپ کے تمام احباب کا میں خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اور اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہر ایک کو حج بیت اللہ کی سعادت نصیب فرمائے بار بار بار بار اپنے گھر کی زیارت نصیب فرمائے اور میرا اور تمام امت مسلمہ کا خاتمہ ایمان پر فرمائے۔ اور اللہ سے مزید دعا ہے کہ وہ آپ تمام احباب کے مسائل کو حل فرمائے مشکلات کو آسان کرے دونوں جہاں میں کامیاب کرے کسی کا محتاج نہ رکھے۔ آپ کے جائز خواہشات کو پورا کرے *آپ کی پیاس کو تشنگی کو بجھائے* اور شاید میرا عنوان بھی یہی تھا۔
عبدالستار سر نے کہا تھا کہ دیکھنا ہے کون کتنا پانی پیتا ہے؟ یا  پلاتا ہے۔ اور یہ بات بھی صحیح کہا کہ جب ایک پیاس بجھ جاتی ہے تو دوسری پیاس بھڑک جاتی ہے۔


🌹🌹 *انعام اول*🌹🌹

آنکھوں کی تشنگی کا تمہیں تجربہ نہیں
تم دیکھتے رہوگے تو بڑھتی ہی رہے گی
مراسلہ *سید عبدالستار سر*
‏مری تشنگی, مری بے بسی, مری آرزو ,مری جستجو

اگر ایک بار تو جان لے تو کبهی نہ مجهکو جدا کرے
مراسلہ *ابرار علی خان اکبر علی خان*
میں دشت دشت رسوا تو سراب سا مسلسل
میں لمحہ لمحہ تنہا __ تو خواب سا مسلسل

مشہور ہیں نگر میں میری تشنگی کے قصے
میں قریہ قریہ پیاسا ___ تو آب سا مسلسل
مراسلہ *محمد وسیم راجا*

🥈🥈 *انعام دوم* 🥈🥈
صحرا کی طرح تکتی ہے بادل کی طرف آنکھ 
ملتی ہی نہیں پیاس کو چھاگل سے رہائی 

مراسلہ *عبدالرازق حسین*

میں وہ دریا ہوں جو گھر سے کبھی نکلا ہی نہیں
پیاس لے کر میری چوکھت پر سمندر آئے
مراسلہ *انصاری شکیب الحسن*

کہتی ہے تشنگی کسی دریا سے جاملو
فطرت کا کیا کروں جسے صحرا سے عشق ہے
مراسلہ *ثنا ثروت صاحبہ*
 
ہر کوئی دل کی ہتھیلی پہ ہے صحرا رکھے

کس کو سیراب کرے وہ کسے پیاسا رکھے

سب کو سیراب وفا کرنا خود کو پیاسا رکھنا 

لے ڈوبے گا اے دل تیرا دریا ہونا

مراسلہ *گوہر نایاب فضل اللہ خان*


   🥉🥉 *انعام سوم* 🥉🥉
کہیں بجھتی ہے دل کی پیاس اک دو گھونٹ سے انظرؔ
میں سورج ہوں مرے حصے میں دریا لکھ دیا جائے

مراسلہ: *قاضی فوزیہ انجم صاحبہ*
 ہونٹوں کو روز اک نئے دریا کی آرزو 
لے جائے گی یہ پیاس کی آوارگی کہاں
مراسلہ *مرزا حامد بیگ صاحب*
 
میں پیاس ہوں جیسے صحرا کی تو چشمئہ ٹھنڈا ٹھار پیا 
مجھے عشق اڑائے پھرتاہے اس پار کبھی اس پار پیا

مراسلہ *محمد عقیل سر* 

خوابوں کی وادی میں ملے ہیں
بیتے لمحے گزرے زمانے
مراسلہ : *خان آفرین*

پھر کسی پیاس کے صحرا میں مجھے نیند آئے
اور میں خواب میں مانگوں تجھے پانی کی طرح
مراسلہ *فہیم خاتون مسرت باجی*

آب ہے صحرا میں تشنگی کے بعد عشق حقیقی۔۔۔ 

پھر یوں سارا حسن خلق بھی بے وجہ لگتا ہے خوشی۔۔

کاش تیری بندگی کی تشنگی مجھ میں آب جیسی ہوتی قسامِ ازل۔۔۔ 
 جام کے جام نوش کرتی خوشی عالم عشق میں تیرے بدل بدل۔۔۔۔ 
*ازقلم۔۔۔ خوشی*


موبائل اور اِنٹرنیٹ کی سہولیات کی وجہ سے دنیا مٹھی میں ہوگئی دور کے لوگ بہت قریب ہوگئے اور قریب کے بہت دور یادوں کے صحرا میں اپنوں کے چہرے کہیں کھو گئے پھر بھی ابرا کا یہ شعر تشنگی دور کرنے کے لیے بہت صحیح ہے اور میں بھی ایک صحرا میں جا رہا ہوں جہاں آپ کے چہرے مجھے یاد آئے گے۔

 *سرِ صحرا مسافر کو ستارہ..!*
*یاد رہتا ہے..!!*


*میں چلتا ہوں مجھے چہرہ..!*
*تمہارا یاد رہتا ہے.*

Sunday, June 12, 2022

بساط

زندگی کی بساط پر بچھا شطرنج کا یہ کھیل ہے۔ اس بساط پر ہم انسان مہروں کی مانند ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ میں فلاں کو ہرا کر میں آگے نکل جاؤں گا میں جو چاہتا ہوں وہ کر سکتا ہوں جسے چاہیں اسے مات دے سکتا ہوں مگر حقیقت سے بے خبر یہ انسان خواہشات کی لگام تھامے اپنے رب کو بھول کر من چاہی گزارنے والا یہ انسان آخر میں خود مات کھا جاتا ہے اور گمراہی و ناکامی  کے ایسےگڑھے میں جا گرتا ہے جہاں سے جیت کے کوئی امکان نظر نہیں آتے بساط بچھانے والے نے بساط بچھادی مہرے کھڑے کردیئے انھیں اختیار بھی دے دیا کیسی چال چلنا ہے اور ساتھ ہی اچھے اور برے کی تمیز بھی سکھا دی کہ کس چال سے فائدہ ہوگا کونسی چال نقصان پہنچائے گی۔ لیکن یہ ابن آدم سدا سے نادان رہا اور سدا ہی نادان رہے گا وہ بھول گیا یہ بساط اللہ نے بچائی ہے وہی اس کے نظام کو چلا رہا ہے میں کیوں اس میں مداخلت کروں وہ یہ بات نہیں سمجھ رہا۔
ہم کو ہمارے نبی نے امت بنا کر گئے آج ہم فریق میں بٹ گئے۔ بچپن میں کسان کی کہانی سنا کرتے تھے کہ کسان تھا اس کا آخری وقت آگیا اس کو اپنی اولاد کی کاہلی اور سستی کی بڑی فکر ہوئی وہ ان کی روز کی لڑائی جھگڑے سے بیزار ہو گیا تھا وہ ان میں اتحاد پیدا کرنا  چاہتا تھا اس نے سب کو ایک ایک لکڑی دی اور اس کو  توڑنے کے لیے کہا پانچوں لڑکوں نے با آسانی اس کو توڑ دیا پھر اس نے ان ٹوٹیں ہوئی لکڑیوں کا گھٹا بنا کر دیا اور کہا توڑوں تو کوئی بھی اس گھٹے کو  نہیں توڑ سکا پھر بتایا کہ اتحاد کی طاقت کیا ہوتی ہے آپس میں مل جل کر رہو کوئی تمہیں کمزور نہیں کرے گا سستی اور کاہلی کو دور کرنے کے لیے کہا کہ کھیت میں خزانہ چھپایا ہوا ہے اس کو تلاش کرو اور لے لو بچوں نے محنت کی کچھ بھی حاصل نہیں ہوا تو کہا بیج بو دو پھر فصل آئی اس کو فروخت کیا تو بہت پیسے کما لیے ہم ایسی کہانیاں سن کر بڑے ہوئے۔
 ہم (سے مراد آپ اور میں) نے زندگی کی بساط پر کسی کو بھی نقصان نہیں پہنچایا سب کے ساتھ انصاف کا معاملہ کیا کسی کی دل آزاری نہیں کی اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ سماج میں ایک مقام ہے ہم بادشاہ تو نہیں بنے مگر اس پیادے کی مانند ڈٹے ہوئے ہیں اور اس بساط پر کھڑے ہیں جہاں بادشاہ کو مات ہونے نہیں دے رہے۔
آج ایک سماج بساط بچھا رہا ہے جذبات کا وہ آپ کو ورغلا رہا ہے تاکہ آپ جذبات میں آئے کوئی غلط قدم اٹھائے اور بساط کے باہر ڈھکیل دیئے جائے اور ہمارا کھیل ختم ہوجائے۔ ہم عشق نبی ﷺ  میں اپنی جان کی بازی لگانے والے لوگ ہے۔ ایک مرتبہ کا واقعہ ہے کہ حضرت عمر نے کہا  جس کا مفہوم کہ  آپ سے اپنی جان سے زیادہ محبت نہیں کرتا جس پر نبی ﷺ نے کہا تمہارا ایمان کامل نہیں پھر انھوں نے کہا کہ میں اپنی جان سے زیادہ آپ سے محبت کرتا ہوں تو کہا اب تمہارا ایمان کامل ہوا۔
          بنی ﷺ سے محبت کے جھوٹے وعدے کرنے والے کتنے ہیں نبی کی سنت کیا ہے یہ نہیں معلوم پھر دعوی کرتے ہیں نبی کے امتی ہونے کا بساط بنانے والے نے آخری نبی کو بھیجا اپنی حجت پوری کہ اچھا برا بتایا اب عمل کرنا اور بازی جیتنا ہمارا کام۔ ہم اپنے آپ کو کسی سے بڑا نہ سمجھے علم والا نہ سمجھے طاقت والا نہ سمجھے انکساری عاجزانہ زندگی گزارے۔ 
بات کہاں سے شروع کی کہاں ختم کچھ سمجھ نہیں آیا ہاں ایک بات ضرور کہوں گا کہ باطل طاقتیں آپ کی چال کو پلٹا چاہتی ہیں مگر آپ اور میں اس وقت کامیاب ہونے جب ہم چوکنے رہیں گے۔ ان کی چالوں سے واقف رہیں گے اپنی اولادوں کو دنیا کی تعلیم سے پہلے اللہ اور نبی کے نام سے واقف کرائیں گے۔ عشق خدا میں خلیل کا دعوی اور عشق نبی میں صدیق کا دعوی سکھائیں گے تو بچھی ہوئی بساط کی بازی ہم ماریں گے ورنہ عشق مجازی میں سب ختم ہوجائے گا۔
خیر آج بہت ہو گیا اللہ خیر کا معاملہ کرے ملک کے حالات مسلمانوں کے لیے خوشگوار اور سازگار بنائیں۔ اس دعا کے ساتھ نتیجہ پیش خدمت ہے۔
 🌹🌹   *انعام خصوصی* 🌹🌹
مات دینے کا ارادہ کر لیا
شاہ کے آگے پیادہ کر لیا

ایک لقمہ اور دو خالی شکم
سو اسی کو آدھا آدھا کرلیا
@⁨Waseem Raja Sir⁩ 
شطرنج کی سی ہے یہ عاشقی تیری۔۔۔۔ 
ہر چال سوچ سمجھ کر آخر تونے چلی۔۔۔ 
میں رہ گئی تکتے تیری چھڑکی بساط کو۔۔۔ 
تو رہ گزر پھر جیت کر دل میرا چلا گیا۔۔۔ 
انداز میں سنجیدگی ایسے لئے تھا تو۔۔۔۔ 
چہرہ میرا  دل دیکھ یوں  ششدر بڑا ہوا۔۔ 
پھر آخری پاری یوں کھیلی تونے کیا کہے۔۔۔ 
تیرا زمن جیتا خوشی، وہ ہجر میں رہ گیا۔۔ 

از قلم۔۔ خوشی @⁨Miss Khushi⁩ 

سب کو خوش کرتے کرتے آدھا سا رہ گیا ہوں 
اس دل فریب دنیا میں سادہ سا رہ گیا ہوں 
اب کی بار سوچتا ہوں خود غرض ہو جاؤں 
ہر شطرنج کی چال میں اک پیادہ سا رہ گیا ہوں

وجود کی بساط پر... بڑی عجیب مات تھی 
یقین لٹا کے چل پڑے، گمان بچا کے رکھ لیا
@⁨Fareesa Baji Amanullah Motiwala⁩
تخت شطرنج پر بس ایک پیادہ ہے میرا
فوج تو گم ہے مگر عزم ذیادہ ہے میرا
@⁨ثروت باجی⁩  

 Frist prize goes to 
دل کی بساط پہ شاہ پیادے کتنی بار اتاروگے 
اس بستی میں سب شاطر ہیں تم ہر بازی ہاروگے

تم اپنی شرطوں پہ کھیل کھیلو 
میں جیسے چاہوں لگاوں بازی 
اگر میں جیتا تو تم میرے ہو 
اگر میں ہارا تو میں تمہارا

@⁨Mohd Aqueel⁩ sir

‏کھیل جو بھی تھا جاناں اب سوال کیا کرنا
جیت جس کسی کی ہو، ہم نے  ہار  مانی ہے
@⁨Waseem Raja Sir⁩ 

سمجھ جاتا ہوں_____چالوں کو مگر کچھ دیر لگتی ہے

وہ بازی جیت جاتے ہے______ میرے چالاک ہونے تک
@⁨Gohar⁩ 

گیا تھا ترک محبت کا فیصلہ کرنے
مگر میں آخری بازی بھی اس سے ہار آیا
@⁨سید وقار احمد مشاعرہ گروپ⁩ 
جہاں شطرنج بازندہ فلک ہم تم ہیں سب مہرے
بسان شاطر نو ذوق اسے مہروں کی زد سے ہے
 @⁨Razeq Husain⁩ sir



اُلفت بھی انوکھی بازی ہے
 چال اس کی نصیر اُلٹی پُلٹی
وہ ہار کـے جیتا کرتـے ہیں 
ہم جیت کے ہارا کرتے ہیں

 
مانا  حسین  تھا  وہ  بلا  کا  ذہین بھی
وہ  شخص  بے مثال  تھا  کچھ بھی نہیں بنا
شہہ  مات  ہو  گئی پھر  دل  کی  بساط پر
کھیلا  مگر  کمال  تھا  کچھ  بھی  نہیں بنا

@⁨Abdus Sattar Sir Nanded⁩ 

Second prize goes to
بحث شطرنج شعر موسیقی
تم نہیں تھے تو یہ دلاسے رہے
@⁨Afreen Huma Javed⁩ 
ایسے رشتے کا بھرم رکھنا کوئی کھیل نہیں
تیرا ہونا بھی نہیں اور ترا کہلانا بھی
@⁨Fauzia Baji Malik Amber⁩ 

*انعام سوم*

شطرنج میں جی ان کا بہل جائے تو اچھا
اے مہرؔ یہ چال اچھی ہے چل جائے تو اچھا
@⁨Bushra Jabeen Baji⁩